ساہیوال:(بےورورپورٹ)بچوں کی خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کمیر روڈ پاکپتن میں مکھانہ اینڈ ریوڑی پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن، 120 کلو ریوڑی100 کلو گرام ملاوٹی ٹافیاں، 30 کلو پتاشہ اور 60 پیکٹس مرنڈا ضبط کرلیا گیا، فوڈ بزنس مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی، ملاوٹ کرنے پر فوڈ یونٹ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔
پاکپتن میں کمیر روڈ پر مکھانہ اور ریوڑی تیار کرنے والے یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی،ٹافیوں اور دیگر فوڈ آئٹمز کی تیاری میں کھلے رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر بھاری مقدار میں غیر معیاری خوراک ضبط کرلی گئی، اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا بچوں کی خوراک میں جعل سازی برداشت نہیں کی جائے گی، خوراک کے نام پر شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میںلایاجائے گا۔
ساہیوال : فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، مکھانہ اینڈ ریوڑی پروڈکشن یونٹ بند



















