اسلام آباد/سڈنی (مشرق نیوز) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کی سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دیدی۔رواں سال پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز نومبر میں کھیلنی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے 6 وائٹ بال میچز 6 وینیوز پر ہوں گے، وینیوز میں میلبورن، سڈنی، ایڈیلیڈ، کینبرا، برسبین اور ہوبارٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ بھارت نے دورہ آسٹریلیا میں 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے، کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز کے وینیوز کو حتمی شکل دے دی۔ٹیسٹ وینیوز میں پرتھ، ایڈیلیڈ، برسبین، میلبورن اور سڈنی شامل ہیں اور ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ پنک ٹیسٹ ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا دونوں سیریز کے شیڈول کا جلد اعلان کرے گا۔
پاکستان اور بھارت کا دورہ آسٹریلیا، وینیوز کو حتمی شکل دیدی گئی



















