ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے، جماعت اسلامی

گوجرانوالہ:(چودھری توصیف احمد)مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان اظہر اقبال حسن ، امیروسطی پنجاب جاوید قصوری نے کہا ہے ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام ہے اور جماعت اسلامی اس کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی، قوم کی خدمت کرتے رہیں گے، پنجاب میںواضح طور پر ن لیگ کے حق میں نتائج ترتیب دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے ن لیگ، پی پی کو سپورٹ کیا، سب کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ تھی، یہ عوام، ووٹرز کے ساتھ زیادتی تھی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،جعلی الیکشن کے نتیجہ میں جو حکومت بنے ہیں وہ بھی جعلی ہیں، عالمی اداروں اور میڈیا نے بھی الیکشن پر سوالات اٹھا دیے، ان انتخابات سے مزید عدم استحکام پیدا ہوگا، پولرائزیشن بڑھا دی گئی، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے کی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل ناکام ہوا۔