پاک بیجنگ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینگے،چین

بیجنگ :(مشرق نیوز) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے کہا ہے سدا بہار تعلقات کے فروغ پرصدر زرداری کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں۔

پر یس کا نفر نس کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہاصدر زرداری کے منتخب ہونے کے بعد صدر شی نے مبارکباد کا پیغام بھیجا جس میں نشاندہی کی گئی چین ،پاکستان اچھے ہمسائے، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان آہنی دوستی تاریخی انتخاب اور دونوں ممالک کے عوام کا قیمتی سرمایہ ہے۔

وانگ وین بین نے کہا صدر زرداری کا جواب ایک بار پھر اعلیٰ سطح کے پاک چین تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، چین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی ، مختلف شعبوں میں عملی تعاون و سدا بہار سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی زیادہ سے زیادہ ترقی کو فروغ دینے اور نئے دور میں پاکستان کےساتھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے۔