PSB سپورٹس کوچنگ کورس میں ریسکیو کرنے پرٹریننگ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس بورڈ PSB سپورٹس کوچنگ کورس 5سے8مارچ تک جاری رہا،تمام سکولوں کے سپورٹس کو چز کو بلاکر ریسکیو کرنے پرٹریننگ دی گئی اور فٹنس سے آگاہ کیا گیا ۔

ٹریننگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس میں ہاکی پلیئر (نصراللہ) فٹبال پلیئر اور سپورٹسڈاکٹر ز شامل تھے،(LGS (Bismillah Campus کے کوچ سلمان صدیقی اور PGS (ہربنس پورہ) کے کوچ ریحان سلیم اور عدیلہ بھٹی بھی شامل تھے، تقریب کے آخر میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔