اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار رات 10بجے تک بڑھادئیے۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کو اب رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، اوقات پر عملدرآمد کےلئے زونل اور جنرل منیجرز کو احکامات جاری کردئیے گئے۔
یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو یومیہ 500 روپے افطاری الاونس بھی ملے گا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کو چاند رات تک افطاری الاونس دیا جائےگا۔
حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار رات 10بجے تک بڑھادئیے

















