پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کا کام جاری
اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کےلئے کل وقتی کوچ پہلی ترجیح قرار دے دی گئی ہے ،پی سی بی مستقل بنیادوں پر کوچ کی تقرری کا خواہشمند ہے۔سابق آسٹریلوی آل راونڈر شین واٹسن اب بھی کوچنگ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں تاہم ان کے پیشگی کمٹمنٹس تقرری میں آڑے آ سکتے ہیں اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کسی نتیجے پر نہیں پہنچا بلکہ مشاورتی عمل جاری ہے۔اس مرتبہ پاکستان ٹیم کیلئے مکی آرتھر کی طرح دیگر ذمہ داری نبھانے والے کوچ کی خدمات نہیں لی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی شین واٹسن کے ساتھ رابطے میں ہے اور پی سی بی کو معاملات طے ہونے کی امید ہے تاہم شین واٹسن کے ساتھ معاملات طے پانا یا شین واٹسن کا پیشکش قبول کرنا یقینی نہیں ہے کیونکہ شین واٹسن میجر لیگ کرکٹ میں سان فرانسسکو کے کوچ ہیں اور ان کے کمنٹری کے بھی کمٹمنٹس ہیں۔فیملی مصروفیات اور پیشگی کمٹمنٹس شین واٹسن کی تقرری میں آڑے آسکتی ہے۔دوسری جانب ڈیرن سیمی، فل سمنز، سائمن کیٹچ اور مائیک ہیسن بھی کوچنگ کیلئے زیر غور ہیں۔



















