اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت کابڑا فیصلہ،سرکاری ڈاکٹروں کے فارما کمپنیوں اور ڈونرز کے خرچے پربیرون ملک جانے پرپابندی عائد کردی۔
وفاقی وزارت صحت سے جاری سرکلر کے مطابق فیصلے کا مقصد ڈاکٹروں ، فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے گٹھ جوڑ کو توڑنا ہے، گٹھ جوڑ کو توڑنے کےلئے مزید اقدامات کر رہے ہیں، سرکاری ڈاکٹروں کوبیرون ملک کانفرنسز ،سیمینارکیلئے چھٹی نہیں ملے گی۔
حکام نے کہاوفاقی وزارت صحت کا فیصلہ وفاقی ہسپتالوں کے ڈاکٹروں پر لاگو ہوگا جبکہ پورے ملک میں ڈاکٹروں پر وٹامنز، منرلز اور فوڈ سپلیمنٹس لکھنے پر پابندی عائد ہے،کرپشن کےخلاف پی ایم ڈی سی اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو متحرک کر دیا ۔
سرکاری ڈاکٹروں کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد



















