نومنتخب سیاسی قیادت ملکر کام کرے:پاکستان ہاوس نیویارک


نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان ہاوس نیویارک نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاوس نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی کے ممبران کا اہم اجلاس ہوا، پاکستان ہاوس کے بانی نسیم خان علی زئی،چودھری افتخار ، نعیم اسحاق، ابرار خان علی زئی، اسماعیل بٹ، طاہر بیگ، شاہ روز خان علی زئی، جاوید خان، نعمان احمد ودیگر نے شرکت کی،اجلاس میںپی ٹی آئی ،ن لیگ،پیپلز پارٹی اور ٹی ایل پی کے ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔

سب نے متفقہ طور پر پاکستان میں ہونےوالے حالیہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے نو منتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلیوں کو مبارکباد دی اورامید کا اظہار کیا منتخب ہونےوالی سیاسی قیادت سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کےلئے ملکر کام کرے گی،عظیم پاکستان کو موجودہ سیاسی و معاشی بحران سے نکال ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔