پی سی بی کا اہم سٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے اہم سٹیڈیم اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے برس چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی نئی شکل تیار ہوگی۔ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم پر نیوزی لینڈ کی سیریز کے بعد کام شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کو بھی اس طرز پر اپ گریڈ کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل سٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے، محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا حتمی پلان تیار ہوگا۔ذرائع کے مطابق پنڈی سٹیڈیم میں ہاسپٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگائی جائیں گی۔