رفح:(مشرق نیوز) اسرائیلی دہشتگردی،غزہ میں امداد لینے کےلئے میدان میں جمع فلسطینی خواتین اور بچوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی،100سے زائد شہید اور 760 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں امدادی سامان کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی،فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا قحط کی صورتحال سے دوچار امداد کے منتظر عام شہریوں پر حملہ اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا حصہ ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے امدادی سامان کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ اور ہلاکتوں کی تردید کردی ،ادھر مقامی میڈیا نے تصدیق کرتے ہوئے کہاامداد لینے کےلئے ٹرک کا گھیراﺅ کرنے والے فلسطینیوں کو قریب آنے پر اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست گولیاں ماریں۔
اسرائیلی دہشتگردی،امداد لینے کیلئے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ، 100 سے زائد شہید

















