ٹوبہ ٹیک سنگھ:(میاں افتخار احمد)ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں مہم پر اہداف کا جائزہ لیا،اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ ، ہیلتھ افسران سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے۔
سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ نے پہلے روز کی کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ کے دوران بتایا مہم کے پہلے روز ایک لاکھ 42 ہزار 350 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جو ٹارگٹ کا 96 فیصد ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا پولیو مہم کی کامیابی اور کارکردگی کے حوالے سے100 فیصد ٹارگٹ کے حصول کےلئے ٹیموں کو متحرک رکھا جائے اور مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری رہنا چاہیے، ضلع میں انسداد پولیو مہم کے حوالہ سے بچوں کوپولیو قطرے پلانے سے متعلق جانچ پڑتال کی جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بچہ پولیو قطرے پیئے بغیرنہ رہے، انہوں نے مزید کہا پہلے دن کی خامیوں کو دوسرے روز پر کیا جائے افسران خود ٹیموں کی مانیٹرنگ کریں۔
پولیو مہم کے100فیصد ٹارگٹ کیلئے ٹیموں کی سخت مانیٹرنگ کریں گے ،ذیشان لبھا



















