دیانتدار ملازمین حکومت کا اثاثہ ہیں، کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: (بیورورپورٹ)کمشنر آفس گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ کمشنر ( ریونیو) رانا منظور حسین کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حےدر شیرازی نے سرکاری فرائض کی بہتر ین بجا آوری اورصحت و عافیت کےساتھ با عزت ریٹائرمنٹ پر رانا منظور حسین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

نوید حےدر شیرازی نے کہابلاشبہ محنت‘ خلوص اور ذمہ داری کےساتھ اپنے فرائض ادا کرنےوالے افسران او رملازمین حکومت کااثاثہ اور فخر ہو تے ہیں اور بطور کمشنر انہوںنے رانا منظور کو ایک فرض شناس ‘ ایماندار اور قابل افسر پایا۔

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر (کوارڈینیشن) افضال احمد وڑائچ ‘ ایڈیشنل کمشنر ( ریونیو) حافظ محمد احمد طار ق‘ ڈاےر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرﺅف ‘ اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) تنویر یاسین ‘ ڈائر یکٹر تعلقات عامہ افتخار علی شاہ‘ لاءآفیسر راشد امین‘ لا ءآفیسر میڈم قرة العین اور کمشنر آفس کے دیگر افسران اور سٹاف ممبران نے بھی الوداعی تقریب میںشر کت کی ۔ انہوںنے باوقار اور شاندار انداز میں مدت ملازمت مکمل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ معاملات اور سرکار ی امو ر کے حوالہ سے انہیں رانا منظور حسین سے بہت سیکھنے کا موقع ملا اور و ہ کمشنر آفس کے بہترین آفیسرز میں سے ایک تھے ۔