ٹھٹھہ :(مشرق نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے حکومت کے آخری 2سال وزیراعظم بننے کی پیشکش ٹھکرادی،کرسی چاہیے نہ وزارت،بڑی عمر کے سیاستدان عوام نہیں ،اپنے لیے سوچتے ہیں ، مرکز میں وزیراعظم کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے،چاروں صوبوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتا ہوں، وفاق ،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا۔
ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہامجھے کہا گیا 3سال میاں صاحب وزیراعظم، اگلے 2سال آپ بن جاوں، آفر ٹھکرادی ،منتخب ہوکر وزیراعظم بنوں گا،مرکز میں وزیراعظم کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے، پچھلے چند مہینے پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم پاکستان بھر میں چلارہا تھا، چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلائی، عوام نے میرا ساتھ دیا، الیکشن جیتنے کے بعد فیصلہ کیا ٹھٹھہ میں جشن منائیں گے،الیکشن اسلام آباد کی کرسی پر بیٹھنے نہیں آپ کےلئے لڑا، کوئی ایسا سیاستدان ہو جو اپنے مسئلے پر نہیں عوام کے مسائل پر بات کرے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا مہنگائی، بیروزگاری و غربت تاریخی سطح پر جاپہنچی، تمام سیاستدان وجماعتیں اپنے مفادات کی بجائے عوام کا سوچیں، افسوس باقی سیاستدان مجھ سے عمر میں بڑے ہیں لیکن اپنے لیے سوچتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں الیکشن پر احتجاج کررہی ہیں، موجودہ ماحول میں ملک کیسے چلے گا؟اگر یہی ماحول رہا تو پاکستان کو بحران سے کون نکالے گا؟۔
بلاول بھٹو نے کہاہارنے اور جیتنے والے بھی احتجاج کررہے ہیں اگر پیپلزپارٹی کا ووٹ لینا ہے تو وزارتیں نہیں سندھ کے عوام کو منصوبے دیں،میرے پاس ایسے بھی فارم 45 ہیں جس کے مطابق پیپلز پارٹی کا امیدوار جیت چکا لیکن ن لیگ ،ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی جیت کا اعلان کیا گیا،عوام نے ثابت کردیا چاروں صوبوں کی زنجیر پیپلز پارٹی ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں پارٹی امیدواروں کی شکایتیں جمع کریں گے، الیکشن کمیشن،اعلیٰ عدلیہ ہو یا پارلیمان کی کمیٹی کے سامنے پیش کریں گے اگر ناکام رہے تو پھر آپ کے پاس آو¿ں گا اور احتجاج کا کہوں گا،پاکستان جل رہا ہے، چاروں صوبوں میں آگ لگی ،آگ کو بجھانا ،پاکستان کھپے کا نعرا لگانا ہے، وزیر اعظم کی کرسی چاہیے نہ وزارت ، عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں،الیکشن رزلٹ کے مطابق مجھے حق نہیں خود کو وزیراعظم کا امیدوار پیش کروں اگر کسی کو وزیر اعظم کا ووٹ دیں گے تو بلوچستان سندھ کے سیلاب متاثرین کو حق دلوائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہاپاکستان کو بچانے کا وقت آ گیا ، تمام سیاسی جماعتوں سے کہتا ہوں اپنے لیے نہیں،عوا م کیلئے سوچیں، محنت کریں گے تو کوئی طاقت جمہوریت،وفاق کو نقصان نہیں پہنچاسکتی،الزامات لگانے والے متعلقہ فورم پر آئیں،مل بیٹھ کر بات کریں، ایک صاحب کہتے ہیں لاڑکانہ میں وہ جیتے ہے میں نہیں ، کونسی پولنگ سٹیشن پردھاندلی کی شکایت ہے، الیکشن کے 4 دن بعد دھاندلی یاد آئی؟ کہتے ہیں دھاندلی کرکے ہرایا گیا اگر فارم 45 ہے تو سامنے لاو، ثابت کرو اگلے دن آپ کا ضمنی الیکشن میں مقابلہ کروں گا دیکھتا ہوں کیسے جیت سکتے ہو؟ ایک طرف اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں پھر ڈھٹائی سے جھوٹ بولنا مذاق ہے،دوسرے پیر صاحب جو کہہ رہے ہیں دھاندلی ہوئی، بتائیں کہاں ہوئی دھاندلی؟ ،2سیٹوں میں سے ایک چھوڑ رہا ہوں، پیر ہوں یا مولانا آکر مقابلہ کر لیں اور دیکھ لیں آپ کی اوقات کیا ہے، ہمیشہ ہارنے والے پیر کبھی کبھی اپنا دیدار کراتے ہیں، اپنے مریدوں کو دیکھ کر سمجھتے ہیں الیکشن جیت جائیں گے،الیکشن جیتنے ،جلسہ کرنے میں بڑا فرق ہے، پیر صاحب کے بھائی نے مجھے کہا آپ کےخلاف ہیں آخر میں ساتھ ہوجائیں گے، میں نے منع کیا اور مقابلہ کرکے شکست دلوائی۔
چیئرمین پی پی نے کہاووٹ مانگنے کیلئے آنے والوں سے وزارتیں نہیں لیں گے، عوام کا فائدہ دیکھیں گے، صدارتی الیکشن میں آصف زرداری پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے،چاروں صوبوں میں لگی آگ بجھانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کھپے کا نعرہ لگاتا ہوں، وفاق ،جمہوریت کو خطرہ ہوا تو کارکنوں کو نکلنے کی کال دوں گا، ملک میں آمرانہ نظام لانے کی کوشش کی گئی تو سخت مزاحمت کریں گے۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















