لیاقت چٹھہ کے پی اے کی رہائشگاہ پرچھاپہ،برادر نسبتی گرفتار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پولیس نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کی رہائشگاہ پر چھاپہ مار کراشفاق تارڑ کے بردار نسبتی کو گرفتار کرلیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی ،کاغذات اورسب کے موبائل فون قبضے میں لے لیے ۔

لواحقین نے کہااشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں، لیاقت چٹھہ کےساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے،دوسری جانب علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کردی۔