اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔
عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سزا کےخلاف اپیلوں کو 2976/2024 ، 2977/2024اور2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ۔
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر لگا۔
دوسری جانب سابق خاتون اول بشریٰ نے بھی توشہ خانہ اور نکاح کیسز کے فیصلے چیلنج کردئیے،اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کی گئی اپیل میںریاست اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
عمران،قریشی کی سزاﺅں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ



















