”آپ کی آخری پریس کانفرنس“،صحافی کے سوال پر وزیراعظم مایوس

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)”آپ کی آخری پریس کانفرنس“،صحافی کے سوال پر وزیراعظم مایوس ہوگئے۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے نگراں وزیراعظم سے سوال کیا آپ کی آخری پریس کانفرنس ہوگی، جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا آپ کے سوال سے مایوس ہوا ہوں،اللہ مجھے زندگی دےگا تو میری آخری پریس کانفرنس نہیں ہوگی، سوال کا جواب نہیں دوں گا۔

انوارالحق کاکڑ نے مزید کہا آپ کے سوال سے لگتا ہے جیسے خدانخواستہ مجھے کینسر ہوگیا ۔