بشریٰ کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقلی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

اسلا م آباد:(بیورورپورٹ)سابق خاتون اول بشریٰ کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ منتقلی کی درخواست منگل کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

جسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کازلسٹ جاری کردی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کرینگے۔

سابق خاتون اول نے درخواست میں موقف اختیار کیابنی گالہ کوسب جیل قراردینے کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے ، کسی بھی عام قیدی کی طرح سزااڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں۔