اوکاڑہ:(شہروز علی)اوکاڑہ روز نامہ '' مشرق ''لاہورکی خبر پر وکلاءکا سٹینڈ اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر بننے والے ٹول پلازہ پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوے ٹول ٹیکس پوائنٹ ختم کرا دیا ۔
دیپالپور بار کے صدر پیر طاہر معین اور سیکرٹری بار محمد جاوید نے عوامی مفاد عامہ کی غرض سے اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر بنائے جانے ٹول پلازہ کے خلاف مقامی عدالت میں رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت نے بعد از سماعت حکم امتناعی جاری کر دیا۔
یاد رہے روز نامہ ''مشرق'' لاہور نے عوامی مسائل پر آواز اعلی حکام تک پہنچائی تھی۔جس پر وکلاءنے ایک جائز مسئلہ ہونے اور عوامی مفاد عامہ کی بنیاد پر اس مسئلے پر سٹینڈ لیا عوامی حلقوں نے روز نامہ '' مشرق''لاہور کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پنجاب ہائی وے نے ایک ضلعی حدود کے اندر اوکاڑہ دیپالپور روڈ پر ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ بنا کر ٹول ٹیکس وصول کرنا شروع کردیا جس سے عوام پر ایک نیا ٹیکس عائد کر دیا تھا اور ٹول ٹیکس کی وصولی کی وجہ سے عوام کو روڈ پر لمبی قطاروں میں ادھا ادھا گھنٹہ تک کھڑا رہنا پڑتا تھا عوام کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا تھا۔عوام سخت پریشان تھے اور احتجاج کرتے رہے تھے جو اب مقامی عدالت نے عوام مفاد عامہ میں فیصلہ دے کر ٹول ٹیکس کو ختم کرادیا جس سے اب ٹریفک رواں دواں ہو گئی ہے۔
روزنامہ ”مشرق“کی خبر پر وکلاءکا سٹینڈ،عدالتی حکم پراوکاڑہ دیپالپور روڈ پر بننے والا ٹول پلازہ ختم



















