پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب ،اہم فیصلوں کاامکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد پیدا ہونےوالی صورتحال پر پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت مشترکہ طور پر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کریں گے، ن لیگ ،ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا ،اہم فیصلے متوقع ہیں۔