قلات:(مشرق نیوز)جے یوآئی نے بھی عام انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادئیے۔
سیکرٹری جنرل جے یوآئی غفور حیدری نے کہاالیکشن میں قومی لیڈروں کو ہروا کر مرضی کے لوگوں کو کامیاب کرایا گیا،سوال ہے الیکشن کمیشن کیوں اتنا بے بس رہا، عین الیکشن کے دن موبائل سروس کو بند کردیا گیا،الیکشن کمیشن نے نئی روایتیں قائم کیں، 2013، 2018 اور 2024 کے انتخابات میں ایسے لوگوں کو جتوایا گیا جن کو حلقے کے لوگ جانتے تک نہیں۔
جے یو آئی رہنما نے کہاالیکشن کمیشن ایسی حکومت دینے پر تلا ہے جوشو پیس کا کردار ادا کرے،آئندہ کالائحہ عمل طے کرنے کیلئے جلد جنرل کونسل کااجلاس بلائیں گے۔
الیکشن کی شفافیت سوالیہ نشان،قومی لیڈروں کو ہروایا گیا، جے یوآئی



















