الیکشن ڈیوٹی سے غائب سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم، وارنٹ

سجاول،مٹیاری:( مشرق نیوز)الیکشن ڈیوٹی سے غیر حاضر سرکاری ملازمین کی گرفتاری کا حکم، وارنٹ جاری کردئیے گئے،سجاول کے حلقہ پی ایس 74سے انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر 300سے زائد اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے، وارنٹ جاری ہونے والوں میں میڈیکل افسر، اساتذہ و دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔

سیہون سے الیکشن ڈیوٹی سے 134سرکاری ملازمین غیر حاضر ہیں،ریٹرننگ افسروں نے کہا ایس ایس پی سجاول غیر حاضر ملازمین کو گرفتار کر کے پیش کریں، ملازمین کی اکثریت نے حاضری کی یقین دہانی کرائی۔

علاوہ ازیں مٹیاری میں الیکشن ڈیوٹی نہ کرنے والے 10سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے،ریٹرننگ افسر نے ملازمین کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔