آئی ایم ایف نے پی آئی اے نجکاری پلان منظور کرلیا،قرض ری شیڈولنگ پر بھی اتفاق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مذاکرات کامیاب،آئی ایم ایف نے پی آئی اے کی نجکاری کا پلان منظور کرلیا،قرض ری شیڈولنگ پر بھی اتفاق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق قرض ری شیڈول پلان کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائےگی،280 ارب قرض پر بینکوں کوحکومت 12 فیصد شرح سود ایک سال کیلئے ادا کرے گی، آئی ایم ایف نے ایک سال کیلئے پی آئی اے قرض پر سود ادا کرنے کیلئے حکومتی تجویز سے اتفاق کیا،ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری ایک سال کے عرصے میں کرکے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیا جائےگا۔

آئی ایم ایف نے کہا بینکوں کو پی آئی اے قرض پر سود کی ادائیگیوں کا بوجھ ایک سال سے زائد عرصے کیلئے نہ ہو،نجکاری کے بعد روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے کے ڈیوڈنڈ سے قرض ادائیگیوں کا پلان مرتب کیے جانے کا امکان ہے، کابینہ سے منظوری پر کمرشل بینکوں کی جانب سے پی آئی اے پر ادائیگیوں کا چارج ختم ہونے سے نجکاری جلد ہو گی،قرض ری شیڈولنگ پلان پر رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے مزید بات چیت جاری رہے گی۔