کالاشاہ کاکو (مشرق نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سابق وفاقی وزیرتعلیم اورامیدواربرائے ایم این اے این اے114راناتنویرنے کہاہے کہ8فروری ملک وقوم کودھوکادینے والوں کی سیاسی موت کادن ہے،عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بناکر ہی دم لیں گے، ریاست مدینہ کے راگ الاپنے والوں نے غیرشرعی کام اورفرح گوگی جیسی عورتوں کو صوبے پرمسلط کئے رکھا۔بلاول بھٹومناظرے سے پہلے سندھ کی فکرکرے کامیاب ہو کر میاں نواز شریف کی زیر قیادت اپنے منشورمیں کیاگیاایک ایک وعدہ پوراکرینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پی پی 137کے صوبائی امیدوارچوہدری ارشد ورک کے ہمراہ گزشتہ روزکالاشاہ کاکوکی آبادی چک نمبر44میں ڈیرہ راﺅامجداورراوی ریان میں محمدارشدنوری وزیرخان اورصابرخان کے زیراہتمام بہت بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر (ن) لیگی رہنماحاجی سلیم بھٹی ملک امتیازاعوان چوہدری آصف کھوکھرملک احسان اعوان مسلم لیگ (ن) یوتھ کوآرڈینیٹرچوہدری انعام اللہ ور ک، ملک حفیظ اعوان، ملک فاروق، حاجی منظورانصاری ،شیخ عمران، شیخ فیصل، چھوٹامرشد، شیخ بوٹا، چوہدری شبیر نمبردار، چوہدری علی ورک، علی اصغرخاں صدرانجمن قصاباں عبدالحمیدقصائی سمیت کثیرتعداداراکین بھی موجودتھے جبکہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راناتنویرحسین نے کہاہے کہ کامیاب ہو کر اس ملک کو قائداعظم کا خوشحال پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے جو وعدہ کیا وہ پورا کیا، مسلم لیگ ن کے دورِ اقتداد میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوا، اب ہماری جنگ مہنگائی اور غربت کے خلاف ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آکرمیاں نوازشریف کی زیرقیادت ملک سے غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی کا خاتمہ کردیگی، عوام مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا ساتھ دیں اور شیر کے نشان پر ٹھپہ لگائیں۔
آٹھ فروری ملک و قوم کودھوکہ دینے والوں کی سیاسی موت کا دن ہے:راناتنویرحسین



















