ن لیگ کی کھوئی ساکھ بحال،پنجاب میں مقبول جماعت،نواز سے امیدیں وابستہ

لاہور:(اپنے رپورٹر سے )ن لیگ کی کھوئی ساکھ بحال،پنجاب میں سب سے مقبول جماعت،عوام نے نواز شریف سے امیدیں وابستہ کرلیں۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا پر شامل نیا سروے جاری کردیا،سروے کے مطابق پنجاب میں ن لیگ 45 فیصد کے ساتھ ووٹرکی سب سے پسندیدہ جماعت بن گئی،پی ٹی آئی 35 فیصد کےساتھ دوسرے نمبرپر رہی جبکہ پی پی 8 فیصد کی پسند ہے۔

سروے کے مطابق ن لیگ صوبے میں کھوئی مقبولیت واپس حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ،مقبولیت 32 فیصد سے 45 فیصد ہوگئی ،پی ٹی آئی صرف ایک فیصد اضافہ کرپائی اور پی پی کی مقبولیت 5 فیصد سے 8 فیصد پر آگئی۔

پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہاوفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بنے گی،34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا ،صرف7فیصد پی پی کے حامی نکلے۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ نے سروے پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراءکی بنیاد پر کیا،سروے میں شہریوں سے سوال ہوا ملک کو معاشی و سیاسی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟،عوام کی اکثریت نے کہاپاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔

سروے نتائج کے مطابق 45 فیصد افرادنے قائد ن لیگ نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،36 فیصد افراد کو بانی پی ٹی آٰئی عمران خان پر بھروسہ ہے جبکہ 6 فیصد نے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا،2 فیصد افراد شہباز شریف، ایک فیصد مریم نواز اور ایک فیصد نے ہی آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین پر ملکی مسائل کے حل کےلئے اعتماد کیا،51 فیصد شہریوں نے وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا،34فیصد پی ٹی آئی ،7 فیصد نے پیپلز پارٹی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔