کرپشن مقدمات میں عمران خان کی جیل ٹرائل کےخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمرا نخان کی 190 ملین پاونڈ اور توشہ خانہ نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کیس میں جیل ٹرائل کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،اٹارنی جنرل نے بتایا فیس بک ، ٹوئٹر، یوٹیوب کے سکرین شاٹ موجود ہیں میڈیا کو ٹرائل میں رسائی دی جا رہی ہے۔

بانی تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دئیے جیل ٹرائل پرعدالت کا کوئی آرڈر موجود نہیں ، نوٹیفکیشن تب جاری ہوا جب ریفرنسز موجود ہی نہیں تھے، بدنیتی واضح ہے ریفرنس تھا ہی نہیں اور ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، جج صاحب اپنا سارا کام چھوڑ کر صرف ان کیسز میں ٹرائل کیلئے جیل میں بیٹھے ہیں، نہیں کہہ رہے جیل ٹرائل نہیں ہوسکتا لیکن پیرامیٹرز پر عمل کرنا ضروری ہے،عدالت نے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔