ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان بیٹی کو رخصت کرنے کے بعد خود بھی گھومنے نکل گئے، ان کی سابقہ اہلیہ کرن راو اور بیٹے کے ساتھ موج مستی کرتے تصاویر سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔کرن راو نے کچھ ہفتے پہلے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا اکاﺅنٹ بنایا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوریز میں اپنے سابقہ شوہر عامر خان اور بیٹے آزاد خان کے ساتھ ایک روڈ ٹرپ پر گزرے خوشگوار لمحات کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جوکہ بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔کرن راﺅ نے یہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سندری کے ساتھ روڈ ٹرپنگ ہو رہی ہے۔ان ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ عامر خان اور کرن راﺅ نے اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ روڈ ٹرپ پر بہت اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ عامر خان اور کرن راو¿ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راو¿ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم، شادی کے 15 سال بعد دونوں نے 2021 میں طلاق کا باضابطہ طور پر اعلان کرکے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
عامر خان، کرن راو اور بیٹے کے ساتھ گھومنے نکل گئے



















