پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت پرسردار مہتاب عباسی ن لیگ سے فارغ

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار کی حمایت کرنے پر ن لیگ نے سینئر رہنما سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

ن لیگی قیادت نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر سردار مہتاب عباسی کی تنظیمی بنیادی رکنیت کو خارج کیا ،نوازشریف و پارٹی صدر شہباز شریف کے فیصلے کے بعد جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے سردار مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔