روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں7 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات زر ریکارڈ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس کے ذریعے دسمبر 2023 کے اختتام تک 7 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔

سٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 کے اختتام تک ایک ارب 53 کروڑ 80 لاکھ ڈالر واپس بھجوا دئیے گئے جبکہ 4 ارب 44 کروڑ 20 لاکھ ڈالر مقامی سطح پر خرچ ہوئے جبکہ ایک ارب 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے واجبات تھے۔