امیدواروں کاانتخاب، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،مریم اورنگزیب

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا ہے ن لیگ نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کر لیا۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا 2 دسمبر سے شروع ہونےوالے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہو گیا، ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے،نواز،شہباز کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا،ن لیگ واحد جماعت ہے جومشاورت کے اتنے بڑے، وسیع و جامع عمل سے گزری،پارلیمانی بورڈ جلد حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرےگا۔