اسلام آباد (بیورورپورٹ)سربراہ جے یو آئی فضل الرحمن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں سیاسی رہنماوں کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔
سابق صدر آصف زرداری کےساتھ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا دلچسپ مکالمہ ہوا،فضل الرحمن کی موجودگی میں لیاقت بلوچ نے سوال کیا جناب صدر پاکستان کیسے ہیں؟آصف زرداری نے جواب دیا یار بلوچ‘ مجھے اونچی آواز میں صدر نہ کہو کہیں مولانا نہ سن لیں، فضل الرحمن نے سن لیا تو ناراض ہو جائیں گے۔
آصف زرداری کے ریمارکس پر مولانا سمیت تمام سیاسی قائدین کے قہقہے بلند ہو گئے۔
جناب صدر کیسے ہیں؟،لیاقت بلوچ،مولانا نے سن لیا تو ناراض ہوجائیں گے،زرداری



















