غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے بجلی، ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کامنصوبہ تیار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کی شرائط،ایف بی آر نے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے بجلی و ٹیلیفون کنکشنز منقطع کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔

ترجمان ایف بی آر نے کہا مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کردئیے،نوٹسزکے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی، دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے بجلی، ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے، تمام افراد کو انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نوٹسز جاری کیے گئے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئیں، کاروباری افراد کی طرف سے خریدوفروخت کا ڈیٹا بھی نادرا کی مدد سے حاصل کرلیا گیا۔