9 مئی کا واقعہ کوئی جرم نہیں تو آئین بدل دو:جاوید لطیف

لاہور: ( ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے اگر کوئی کہتا ہے 9 مئی کا واقعہ کوئی جرم نہیں تو آئین بدل دو ، عام انتخابات کیلئے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا الیکشن کے بغیر پاکستان کے حالات مزید خراب ہوں گے، مخالفین الیکشن کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا ہے ڈان اور سسلین مافیا کے آج تک الفاظ واپس نہیں لئے گئے، ایک شخص کو کبھی معصوم تو کبھی گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے، 2018 میں تو ہمارے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں تھی کیا اس وقت معصوم کا لفظ استعمال کیا گیا؟ اگر کوئی کہتا ہے 9 مئی کا واقعہ کوئی جرم نہیں ہے تو آئین بدل دو۔