یو این کے نمائندہ خصوصی افغانستان کی تقرری کیلئے قرارداد منظور

نیویارک: ( )اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی تقرری کیلئے سلامتی کونسل میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کی حمایت میں سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے ووٹ دیا امریکہ نے بھی حمایت کی-


چین اور روس رائے شماری کے وقت اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

افغانستان کیلئے یو این کے نمائندہ خصوصی کی تقرری کا مقصد طالبان رہنماؤں سے رابطے بڑھانا ہے۔