ٹوبہ ٹیک سنگھ:چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

ٹوبہ ٹیک سنگھ:(میاں افتخار احمد)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چودھر ی شہباز نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ٹوبہ ٹیک سنگھ چودھری شہباز نے دوران چیکنگ رجانہ ٹول پلازہ کے قریب ریسٹورنٹ مالک طارق کو ریسٹورنٹ پر کمسن لڑکے 13 سالہ سعد ولد امتیاز سے مشقت کراتے ہوئے پکڑ لیا۔

سمندری روڈ رجانہ پر ایک الیکٹرک سٹور پر 13سالہ کمسن سید ورد شاہ کو مشقت کرتے ہوئے پایا تو دکان کے مالک مدثر کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ رجانہ میں مقدمات درج کرا دئیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر چودھری شہبازنے کہا بچے ملک وقوم کا مستقبل ہیں ،یہ عمر انکی کام کرنے کی نہیں بلکہ سکول جاکر پڑھنے کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔