اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے پاکستان ، ایران کے درمیان اقتصادی تعلقات و میڈیا کے شعبوں سمیت دوطرفہ ثقافتی تعاون کے فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کے حکومتی عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان ،ایران کے مابین میڈیا و مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ جیسے معاہدے ثقافت ،روایات کو حقیقی روشنی میں پیش کرنے میں مدد دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اطلاعات نے کہا پاکستان ایران کےساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون کو وقت کی ضرورت ہے، ایرانی ثقافتی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا ایران ایکسپو 2024 دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کا اہم موقع ہے،ایران کےساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کےلئے ملکر کام کرنے کےلئے پرعزم ہےں،ایرانی سفیر نے صاف، شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کےلئے نگران حکومت کے عزم کو سراہا۔
ایران کےساتھ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینگے، مرتضیٰ سولنگی



















