مسیحی برادری کی ملکی ترقی کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں: ڈی سی

بہاولنگر:(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسیحی برادری کے افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں،ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے چرچ بہاولنگر میں مسیحی برادری کےساتھ کرسمس کیک کاٹااور انہیں اس تہوار کی مبارکباد دی، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویثرن ماجد حسین شریک تھے

ڈپٹی کمشنر نے کہا مسیحی برادری تعمیر و ترقی میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہم ان کی خوشیوں میں شریک ہیں،ڈپٹی کمشنر کی مسیحی ملازمین سے شفقت اور سرپرستی قابل تحسین ہے، مسیحی برادری نے کرسمس کی خوشیوں میں شرکت اور حوصلہ افزائی پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا بعد ازاں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے کرسمس کے موقع پر مسیحی ملازمین میں کرسمس کی خوشی کے موقع پر تحائف تقسیم کیے۔


ذوالفقار احمد بھون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مسیحی برادری کے افراد زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں، مسیحی برادری کی ملک کی ترقی و خوشحالی میں گرانقدر خدمات ہیں،انہوں نے کہا کرسمس کے پیش نظر حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مختلف ادارہ جات میں تعینات مسیحی سٹاف کو ماہ دسمبر کی پیشگی تنخواہ جاری کر دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میں مناسکیں۔تقریب میں مسیحی ملازمین میں پھول پیش کئے گئے اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔