شناختی کارڈز غیر قانونی اجرا کیس میں 4 نادرا افسر گرفتار

اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایف آئی اے نے شناختی کارڈز کے غیر قانونی اجرا کیس میں نادرا کے 4افسروں کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانےوالے ملزموں میں طاہر ، عدنان عمار ، عامر خان اور طیب شامل ہیں ،ملزم نادرا میگا سینٹر میں ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر ایگزیکٹو کے عہدے پر تعینات تھے۔

ایف آئی ا ے ترجمان نے کہاملزموں نے 2019 ،2020 میں غیرملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے، احساس پروگرام کے نام پر مزدوروں کا بائیو میٹرک لیتے اور فیملی ٹری میں افغان شہریوں کا اندراج کرتے تھے۔