فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح، صاف پانی عظیم نعمت، شہری ضائع ہونے سے بچائیں: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا چلنا ناممکن ہے اس لئے عوام کو چاہیے کہ وہ پانی خصوصاً پینے کے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں ۔ انہوں نے شہرےوں سے اپےل کی کہ گھروں مےں لگے واٹر پمپس کے پانی کو کم سے کم استعمال کرےں تاکہ صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچاےا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی ہمیں مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اسلئے اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات پسپ پروگرام کے تحت لگائے گئے بٹالہ سکول ٹےوب وےل، واٹر ٹےنک اور فلٹرےشن پلانٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈوےلپمنٹ ڈاکٹر سےف اللہ، پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان، ساہےوال چےمبر کے عہدےداران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سٹی منیجر پسپ اسجد خان نے بتایا فتح شےر کالونی ےونےن کونسل نمبر5کے 2ہزاروں گھروں تک واٹر سپلائی کے کنکشن فراہم کر دےے گئے ہےں جبکہ کنکشن فراہم کرنے کی مہم تےزی سے جاری ہے۔ دریں اثناءکمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے فرید ٹا¶ن میں پسپ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتارپر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھدائی کی گئی جگہوں کو ساتھ ساتھ فل کیا جائے۔ جھال روڈ پر لگی لائٹس کو فوری فنکشنل کیا جائے، کمشنر کی ہدایت۔وہ یہاں اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے روزانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اشفاق احمد، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے بتایا کہ فتح شیر روڈ پر اسفالٹ کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا اور ڈی سی روڈ پر سیوریج پائپ پھٹنے کی وجہ سے سیوریج کے مسئلہ کو حل کر دیا گیا ہے۔ ہائی وے کی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ این فائیو کے لنک اور بیس کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ اسفالٹ کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے میونسپل کارپوریشن ریکوری کو خوش آئند قرار دیا اورچیف آفیسر کارپوریشن کو اسے مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔