صدر ساہیوال پریس کلب رانا جاوید نثار سمیت تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب

ساہیوال (ارشد فرےدی سے) ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ)کے انتخابات سال 2024 کیلئے پر نٹ میڈیا ایسو سی ایشن کی حمایت یافتہ صدر رانا جا وید نثار تیسری مر تبہ بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے اور دیگر عہدیداران کے مقابلے میں بھی کسی نے کا غذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جبکہ نائب صدر اول مرزا خالد ندیم،نائب صدر دوم چو ہدری نوید غنی،جنرل سیکرٹری رضوان طاہر، جوائنٹ سیکرٹری سلیم کاٹھیا، فنانس سیکرٹری شاہد رفیق، سینئر نائب صدر سردارا قبال بالی بھی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام عہدیداروں کے بلامقابلہ منتخب ہونا گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورائیہ اور چیئرمین چودھری اشرف، پر نٹ میڈیا ایسو سی ایشن کے گروپ لیڈر امتیاز بٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال کے چیئرمین سپریم کونسل چو ہدری اشرف،الیکشن کمیشن و ممبران گرینڈ گروپ لیڈر عزیز الحق گورایہ، راحیل آزاد کے مطابق ساہیوال پریس کلب (رجسٹرڈ)کے الیکشن سال2024میں راناجا وید نثارصدر کے امیدوار کے مقابلے میں کاغذات جمع نہ کروائے گئے جس کے مطابق رانا جا وید نثار تیسری مر تبہ صدر منتخب ہو گئے ۔اسی طرح نائب صدر مرزا خالد ندیم،چو ہدری نوید غنی،جنرل سیکرٹری رضوان طاہر، جوائنٹ سیکرٹری سلیم کاٹھیہ،فنانس سیکرٹری شاہد رفیق منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سینئرنائب صدر کے دو امیدواران نے کا غذات جمع کروائے انکے مقابلے میں کسی نے بھی کا غذ جمع نہیں کروائے، یوں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ تیسری مر تبہ منتخب ہونے والے صدر راناجا ویدنثارنے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال پریس کلب کو مزید خوبصورت بنا کر صحافیوں کیلئے صحافی کالونی،میڈیکل الا¶نس و دیگر تمام سہولیات فراہم کر نے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشش کی جائیگی۔ چیئرمین چو ہدری اشرف نے فائنل لسٹ شائع کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہونے والے تمام صحافی پریس کلب کی بہتری اور آپس میں بھائی چارے کی فضا کو پیدا کرنے کی کوشش کریںگے۔