پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کو15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا

پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور15 جنوری تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دےدیا۔

راہداری ضمانت درخواست پر پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس کامران حیانت نے سماعت کی ،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دےدیا۔