عدالتی فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنےوالے تمام290 افراد رہا

اسلام آباد(بیورورپورٹ)ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مذاکرات اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں احتجاج کرنے والے تمام افراد کو رہا کر دیا ،پولیس تحویل اور جیل سے مجموعی طور پر 290 مظاہرین کو رہا کیا گیا ۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں،ریڈ زون کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جاتا ہے، ریڈ زون میں آئینی ادارے ،ڈپلومیٹک انکلیو ہے،اسلام آباد پولیس کی جانب سے خصوصی مدد سنٹر قائم کیا گیا جس نے اپنا کام مکمل کر لیا اگر کسی کو کوئی مشکل درپیش ہے وہ 0519001534 ، 03459600622 یا ای میل ایڈریس assistance.ictp@gmail.com پر رابطہ کر سکتے ہیں۔