بھارتی اپیل مسترد کردی،انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے فیصلہ سنادیا ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی-
بھارت، پاکستان میں عام انتخابات اور سکیورٹی کو بنیاد بناکر ڈیوس کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتا تھا اور گزشتہ ماہ بھی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی مؤقف کو تسلیم نہیں کیا تھا۔
پاکستان نے مؤقف اپنایا تھا ملک میں سکیورٹی صورتحال کاکوئی مسئلہ نہیں، دیگر ٹیمیں پاکستان میں آکر کھیل رہی ہیں۔
انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے آزاد ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا پاکستان میں ڈیوس کپ نہ کھیلنے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں، پاکستان میں سکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ میچ نہ ہوسکیں۔
بھارتی اپیل مسترد، ڈیوس کپ ٹائی پاکستان میں ہوگی:انٹرنیشنل فیڈریشن



















