بریڈ فورڈ شہید بی بی کی یادوں کا امین ہے: آصف نسیم راٹھور

بریڈ فورڈ( مشرق نیوز) بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اینڈ پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کی طرف سے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی 27 دسمبر بروز بدھ بوقت شام 6.00بجے بمقام نواب ریسٹورنٹ بریڈفورڈ میں منعقد کی جائیگی۔ تقریب میں مہمان خصوصی بریڈفورڈ سے لیبر ایم پی شیڈو منسٹر ناز شاہ ہونگےں۔ چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اینڈ فوکل پرسن برائے اوورسیز پاکستانی و کشمیری کمیونٹی برطانیہ (اعزازی مشیر) اینڈ صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ آصف نسیم راٹھور نے اس ضمن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بریڈ فورڈ شہید بی بی کی لازوال یادوں کا امین ہے جنہیں بی بی کے یوم شہادت پر بھرپور انداز سے تازہ کیا جائیگا۔