لاہور (شوبز رپورٹر)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دےدیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی مختلف شیئر کردہ پوسٹوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور سوال کیا کیا اداکارہ واقعی ذہنی تناو کا شکار ہیں؟ایک صارف نے لکھا کبھی اپنی ذہنی تناوسے لڑتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہے اور اگلے ہی لمحے اپنے شوہر کے ہمراہ، پھر یہ اپنے دوستوں کے ساتھ باہر گھومتے اور کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہیں اور پھر اگلے ہی لمحے اس طرح کے کپڑے پہن کر باہر نکل جاتی ہیں، عجیب ڈرامہ ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرول اور تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو صحیفہ جبار خٹک نے آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹا اگر ڈپریشن ہے تو کیا روٹی نہ کھاوں؟ نوکری نہ کروں؟ رو رو کے دکھاوں اور اذیت دیتی رہوں؟ نہا دھو کر صاف کپڑے نہ پہنوں؟ گندے غلیظ کپڑوں میں نماز پڑھ لوں؟ فضول باتیں یہاں نہ کرو، نکلو یہاں سے جاہل۔
صحیفہ جبار خٹک نے ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارف کو کرارا جواب دےدیا



















