پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ

لاہور (مشرق نیوز) پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ ہو گیا۔ فاطمہ ثنا خواتین سپراسمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹ بری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی۔ قومی ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو ابتدائی 6 میچز کیلئے سائن کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر فاطمہ ثناءقومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر تھیں۔ اس حوالے سے فاطمہ ثنا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لئے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔ واضح رہے کہ فاطمہ ثناءاس سے قبل کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) بھی کھیل چکی ہیں۔