چیچہ وطنی (سلطان مصطفائی)ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد ڈھڈی نے سابق صدر پریس کلب چودھری علی رضا سندھو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ساہیوال اور چیچہ وطنی پولیس نے رواں سال 2023 سے دسمبر تک درجنوں ڈکیت گینگ گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 39کروڑ 47 لاکھ روپے مال مسروقہ برآمد کیا،جس میں سے 26کروڑ 56 لاکھ روپے کی نقدی ہیے،11 ماہ میں 18965 مقدمات درج کیے جس میں 14272 مقدمات،75 فیصد چالان ہوئے جن میں 18503 ملزمان کو گرفتار کیا،قتل کے 92 مقدمات درج ہوئے جن میں 74 مقدمات کوٹریس کر کے 210 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ڈ کیتی ، رابری معدقتل کے 8 مقدمات درج ہوئے جن میں 7 مقدمات کو ٹریس کر کے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اندھے قتل کے 17 مقدمات درج ہوئے جن میں 10 مقدمات کوٹریس کر کے 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کرائم بر خلاف پراپرٹی کے 9655 مقدمات درج ہوئے جن میں 3583 مقدمات میں 5508 ملزمان کو گرفتار کر کے چالان کیا جا چکا ہے اور ملزموں کے قبضے سے 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد مالیت کی 5 عدد کاریں 325 موٹر سائیکلز ، 120 تولہ سونا 204 سے زائد مال مویشی، ای گیٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد چوری کے موبائل فون ٹریس کیے جبکہ 26 کروڑ 56 لاکھ سے زائدنقدی رقم برآمد کی جا چکی ہے،جو کہ کل 39 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ہے۔
رواں سال درجنوں ڈکیٹ گینگ گرفتار،39کروڑ کا مال مسروقہ برآمد کیا،ڈی پی او فیصل شہزاد ڈھڈی



















