لائیو سٹاک پر بھرپور توجہ دینا وقت کا تقاضا ہے، منور آرائیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بڑھتی ہوئی ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لائیوسٹاک کے شعبہ پر مکمل بھرپور توجہ دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ،دودھ اور گوشت کی ڈیمانڈ کے مطابق ضرورت کو پورا کرنے کیلئے مویشی پال لوگوں کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت ہونی چاہیے ،جس کیلئے آگاہی پروگرامز کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلعی صدر پاکستان ڈیری فارمز ایسوسی ایشن چوہدر ی منور آرائیںکے ڈیری فارم پر نواحی چک نمبر 517گ ب میں زیادہ دودھ دینے والی بھینسوں کی افزائش نسل کی آگاہی کے سلسلہ میں منعقدہ پروگرام سے پاکستان کے نامور بریڈر حاجی شوکت ڈوگر آف ملتان نے فارمرزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نائب صدر بیفلو بریڈ رز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری عاشق گجر آف لاہور ، ترجمان پاکستان ڈیری فارمرزایسوسی ایشن حافظ اظہر جٹ ،مقامی بر یڈرز چوہدری زاہد نکودریا 291گ ب، چوہدری بلال 713 گ ب، چوہدری عبد الصمد 346 گ ب، طاہر رضا پپو مارتھ سابقہ ناظم، نسیم اللہ اختر کیانی نمبردار289گ ب، چوہدری سہیل آف 290 گ ب ،چوہدری جاوید رونتے والا،معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری حنیف انجم آف 517، مولانا محمد رمضان رائیکوٹی،میاں افتخار عارف ترجمان پاکستان مسلم لیگ ساوتھ پنجاب، چوہدری عاشق اسماعیل سربراہ پاک اتفاق گروپ، چوہدری عمران جمیل صدر بیل گاڑی ایسوسی ایشن ٹوبہ ،چوہدری عبدالجبار ٹھیکیدار، رانا گلشاد 338 گ ب، محمد توصیف 339گ ب، چوہدری ضیاءاحمد 291 گ ب سمیت بر یڈرز اور مویشی پال کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

حاجی شوکت ڈوگر نے کہا کہ بھینس دودھ اور گوشت کی فیکٹری ہے ،جسے پالنے کیلئے کاشتکار یا زمیندار ہونا ضروری نہیں ،ہمارے دیہات کے کلچر میں ہم بھینس اور کٹا پال کر اپنے خاندانوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں ،بھینس اور کٹا پالنا ایک منافع بخش کاروبار ہے ،جس کیلئے مویشی پال لوگوں کی رہنمائی اور تربیت کی اشد ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن بھینس اور کٹے کی نسل کی بڑھوتری کیلئے گراں قدر اقدامات کررہی ہے ۔