اسرائیل غزہ میں فوجی مہم کا دائرہ کم کرے:امریکی مشیر قومی سلامی جیک سلیوان

واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی صدرجوبائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فوجی مہم کا دائرہ کم کرے اور حماس کے رہنماوں کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے والی کارروائیوں کی طرف بڑھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے تل ابیب پر زور دیا کہ وہ غزہ میں فوجی مہم کا دائرہ کم کرے اور حماس کے رہ نماﺅں کو زیادہ درست طریقے سے نشانہ بنانے والی کارروائیوں کی طرف بڑھے۔