بچوں میں بصری مسائل تشویشناک ،peekسافٹ ویئرلازم و ملزوم ہے،پروفیسر معین

لاہور( ہیلتھ رپورٹر ) پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف آپتھلمولوجی، کالج آف آپتھلمولوجی اینڈ الائیڈویژن سائنسز (COAVS) میو ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر معین نے 43 ویںKEMUCON میں اخترسعید میموریل سائنٹفیک سمپوزیم میں خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کہا ہے بچوں میں بصری مسائل میں اضافہ ہونا تشویشناک ہے ،سکولوں کی سطح پر بچوں میں امراض چشم اور آنکھوں کی صحت اور دیکھ بھال کےلئے جدت سے ہم آہنگ سافٹ ویئر Peek سے مستفید ہوتے ہوئے آنکھوں کے امراض کا پتہ لگانے کےلئے چیلنجز اور محدود وسائل میں Peek کی افادیت اہمیت کی حامل ہے ، اختر سعید میموریل سائنٹیفک سمپوزیم کے دوران محدود وسائل میں سکول کے بچوں کےلئے بصر ی مسائل کا پتہ لگانے کےلئے peekسافٹ ویئرلازم و ملزوم ہے۔

، اس موقع پر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی، الائیڈ ویژن سائنسز کے طلبہ و طالبات بھی موجود تھے، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے مزید کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کے خلاءکو پر کرنے کےلئے اجتماعی کاوشوں کے لیے کال ٹو ایکشن کو موثر طریقہ سے محترک کرنے کی ضرورت ہے ، انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کے خلا کو پر کرنے کےلئے اجتماعی کوششوں کےلئے کال ٹو ایکشن کو مو¿ثر طریقے سے متحرک کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔